ایم کیو ایم حقیقی کے کارکن کے قتل کا مقدمہ انسداد دہشتگردی کی عدالت منتقل

پیر 10 اکتوبر 2016 21:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2016ء) ایم کیوایم حقیقی کے کارکن سید ابرار حسین کے قتل کا مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں منتقل کردیا گیاہے٬ عدالت نے ایم کیوایم کے دو کارکنوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی مقامی عدالت میں ایم کیوایم حقیقی کے کارکن سید ابرار حسین کے قتل کیس کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ ایم کیوایم کارکن سعید بھرم نے جے آئی ٹی میں اعتراف کیاہے کہ اس نے ایم کیوایم کی اعلی قیادت کے حکم پر مخالف جماعت کے کارکن ابرار کو قتل کیا۔عدالت نے ایم کیوایم کے مفرور کارکن حیدر گدی اور طاہر لمبا کے وارنٹ جاری کرتے ہوئے مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت منتقل کردیا٬کیس میں ایم کیوایم کے بدنام زمانہ کارکن سعید بھرم کو گرفتار ظاہر کیا گیا ہے٬ عدالت نے مزید سماعت 21اکتوبر تک ملتوی کردی٬ ملزموں نے یکم اکتوبر دو ہزار نو کو رنچھوڑ لائن میں سید ابرار حسین کو قتل کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :