وزیراعظم کی وزیر خزانہ کوآئی ایم ایف اور عالمی بینک کی جانب سے جنوبی ایشیاء کا بہترین وزیر خزانہ قرار دینے پر مبارکباد

پیر 10 اکتوبر 2016 21:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور عالمی بینک کی جانب سے سال 2016ء کیلئے جنوبی ایشیاء کا بہترین وزیر خزانہ قرار دینے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اعزاز ان کی پاکستان کی معاشی بحالی اور اقتصادی استحکام کیلئے کوششوں کا اعتراف ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دنیا کے بڑے مالیاتی ادارے وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور ان کی متحرک اقتصادی ٹیم کی کوششوں کے نتیجہ میں ملک میں اقتصادی کامیابی کا پہلے ہی اعتراف کر چکے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ اب آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے اخبار ایمرجنگ مارکیٹس کی جانب سے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر اسحاق ڈار کے لئے جنوبی ایشیاء کے بہترین وزیر خزانہ کا ایوارڈ پاکستان کی اقتصادی کامیابیوں کا عکاس ہے جس کیلئے اسحاق ڈار اور ان کی ٹیم بھرپور ستائش کی مستحق ہے۔ وزیراعظم نے اس یقین کا اظہار کیا کہ لوگوں کی زندگیوں میں انقلابی تبدیلیاں لانے اور پاکستان کو حقیقی معنوں میں خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنانے کے لئے میکرو اکنامک استحکام کی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :