ملتان میں دفعہ 144 نا فذ٬ڈبل سواری ٬اسلحہ کی نمائش ٬ہوائی فائرنگ اورلائوڈسپیکرچلانے پرپابندی عائد

پیر 10 اکتوبر 2016 20:40

ملتان ۔10اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) ڈسٹر کٹ کو آرڈی نیشن آ فیسر ملتا ن نادر چٹھہ نے محر م الحرا م کے سلسلے میں سکیو رٹی یقینی بنا نے کیلئے شہر بھر میں دفعہ 144 نا فذ کر دی ہے ۔جس کے تحت 9 اور10 محر م الحرا م پر موٹر سا ئیکل کی ڈ بل سو ار ی پر پا بند ی عا ئد کر دی گئی ہے جبکہ اسلحہ کی نما ئش ٬ ہو ائی فا ئر نگ اور لا ئو ڈ سپیکر چلا نے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے ۔

دفعہ 144 کے تحت بغیر اجازت مذہبی تقار یر ٬ اجتما ع کر نے اور ریلی نکا لنے پر بھی سخت پا بند ی عا ئد ہوگی ۔ قبل ازیں ڈسٹرکٹ کوآ رڈی نیشن آفیسر ملتا ن نا در چٹھہ نے گز شتہ رو ز سی پی او ملتا ن احسن یو نس کے ہمرا ہ جلالپور پیر وا لا ٬شجا ع آ باد اور شہر ی علا قو ں کا دو ر ہ کیا اورما تمی جلوس کے روٹس اور اما م با ر گا ہو ں پر سکیورٹی انتظا ما ت چیک کئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے انہو ں نے کہا کہ حکو مت پنجا ب کی ہدایت پر ملتان میں یو م عا شو ر ہ پر سکیورٹی ریڈ الر ٹ رکھی جا ئے گی اور کسی شر پسند کو امن و اما ن خرا ب نہیں کر نے دیا جا ئے گا ۔انہوںنے کہا کہ ضلعی حکو مت نے شہربھر میں 2 سو سے زائد سکیو رٹی کیمرے نصب کئے ہیں جو کہ ما تمی جلو سو ں کے رو ٹس اور اما م بار گا ہوں کی ما نیٹر نگ کے کا م آ ئیں گے ۔ اس سلسلے میں ڈ ی سی او آ فس میں خصوصی کنٹرو ل رو م بھی قائم کر دیا گیا ہے ۔نا در چٹھہ نے کہا کہ موبا ئل سروس بند کر نے کے حوا لے سے فیصلہ وزارت دا خلہ پنجاب کر ے گا ۔

متعلقہ عنوان :