وزیراعظم ہاوس اور وزارت داخلہ کے افسر ظاہر کرنے والا گروہ گرفتار کرلیا گیا

muhammad ali محمد علی پیر 10 اکتوبر 2016 20:34

وزیراعظم ہاوس اور وزارت داخلہ کے افسر ظاہر کرنے والا گروہ گرفتار کرلیا ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔10 اکتوبر 2016ء) وزیراعظم ہاوس اور وزارت داخلہ کے افسر ظاہر کرنے والا گروہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات مطابق ایف آئی اے کی جانب سے موٹروے پر کاروائی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

کاروائی کے دوران وزیراعظم ہاوس اور وزارت داخلہ کے افسر ظاہر کرنے والا گروہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 2 رکنی گروہ کو اسلام آباد پولیس کے 5 افسران کی پشت پناہی حاصل تھی۔ اس تمام واقعے کے انکشاف کے بعد اسلام آباد پولیس کے افسران کو بھی گرفتار کیا گیا جن کی نشاندھی پر ایف آئی اے نے اب کاروائی کرتے ہوئے اس 2 رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ دونوں افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :