کمشنر لاہور نے گریٹر اقبال پارک میںسوفٹ ویل ٹرین پر بیٹھ کر آزمائشی معائنہ کیا٬پارک کا باقاعدہ افتتاح 9نومبر کو ہوگا ٬عبداللہ سنبل

پیر 10 اکتوبر 2016 20:21

لاہور۔10 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) کمشنر لاہور ڈویژن عبدالله خان سنبل نے گریٹر اقبال پارک کے دورے کے دوران پارک میں چلنے والی سوفٹ ویل ٹرین پر بیٹھ کر آزمائشی طور پر پارک کے ایک حصہ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے پارک کے احاطے میں موجود مزاروںکے بیرونی اطراف پر کام کا جائزہ لینے سمیت جھیل میں نصب ڈانسنگ فا$نٹینز٬ فوڈ کورٹس پر ترقیاتی کاموں کی رفتار٬ پارک کے اطراف میں موجود بڑے دروازوں پر آرٹ ورک٬ پیدل راستوں و پی ایچ اے ورک پر کام کے معیار کا جائزہ لیا۔

انہوں نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پارک کا باقاعدہ افتتاح یوم اقبال یعنی 9نومبر کو ہوگا جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب اکتوبر میں ہی دورہ کرکے پارک کا معائنہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ گریٹر اقبال پارک صرف لاہور یا پنجاب ہی نہیں بلکہ پاکستان کی تاریخ و ثقافت میں خوبصورت اضافہ ہوگا جس کے اندر قیام پاکستان کی تاریخ٬ مشاہیر پاکستان٬ تمام صوبوں کی ثقافت کا اظہار اور تاریخی مقامات کا حسین امتزاج کا ملاپ ہوگا۔

(جاری ہے)

کمشنر لاہور ڈویژن عبدالله خان سنبل کے گریٹر اقبال پارک کے دورے کے موقع پر ڈی جی پی ایچ اے میاں شکیل احمد٬ پی ڈی چوہدری طاہر سلطان٬ ایڈیشنل کمشنر عثمان خان خالد٬ اسسٹنٹ کمشنر جنرل سید منور بخاری و نیسپاک٬ تعمیراتی کمپنی کے افسران بھی موجود تھے۔کمشنر نے کہا کہ گریٹر اقبال پارک تعمیراتی سرگرمیوں کے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے اب اس کے لیے مزید متحرک اور فعال ہونے کی ضرورت ہے جس کے لیے وہ باقاعدہ طور پر پارک کا دورہ کرتے رہیں گے۔ کمشنر لاہور ڈویژن کو آگاہ کیا گیا کہ 9 اور 10 محرم کو بھی پارک میں تعمیراتی کام جاری رہے گا۔ لیبر کا ایک حصہ ان دنوں میں بھی اپنا کام مکمل کرے گا۔

متعلقہ عنوان :