گورنر پنجاب کی اسحاق ڈار کو ایشیاء کے بہترین وزیر خزانہ کا ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارکباد

پیر 10 اکتوبر 2016 20:21

لاہور۔10 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ایشیاء کے بہترین وزیر خزانہ کا ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب نے وزیر خزانہ کو بذریعہ ٹیلی فون ایشیاء کے بہترین وزیر خزانہ کا ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ایشیا ء کے بہترین وزیر خزانہ کا ایوارڈ اِن کی کامیاب پالیسیوں کا کھلا اعتراف ہے۔گورنر نے کہا کہ یہ ایوارڈ آئی ایم ایف اور عالمی بنک کی جانب سے پاکستان کی معاشی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

متعلقہ عنوان :