ایف پی سی سی آئی کی فیشن اینڈ ڈیزائننگ اسٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس

پیر 10 اکتوبر 2016 20:10

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) وفاق ایوانہائے تجارت و صنعت پاکستان(ایف پی سی سی آئی) کی فیشن اینڈ ڈیزائننگ اسٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین شہزاد مبین اور وائس چیئر پرسن تسنیم صدف کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک کے معروف فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی نے خصوصی طور پر شرکت کی اور ایف پی سی سی آئی کی فیشن اینڈ ڈیزائننگ کمیٹی کے پلیٹ فارم سے خواتین فیشن ڈیزائنرز کی ہر ممکن رہنمائی اور تعاون کا اعادہ کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں شہزاد مبین اور تسینم صدف کا کہنا تھا کہ ایف پی سی سی آئی کی فیشن اینڈ ڈیزائننگ کمیٹی باتوں کی بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے اور اسی مقصد کیلئے ہم نے نوجوان خواتین فیشن ڈیزائنرز کی رہنمائی اور تربیت کیلئے اس اجلاس کا انعقاد کیا٬ ہم اس کمیٹی کے پلیٹ فارم سے نوجوان خواتین فیشن ڈیزائنرز کی ہر ممکن معاونت اور رہنمائی کیلئے ہمہ وقت حاضر ہیں٬ ہماری خواہش ہے کہ پاکستانی فیشن ڈیزائنرز بین الاقوامی سطح پر اپنی قابلیت منوائیں اور ملکی برآمدات میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ تقریب میں حنیف گوہر سمیت مرد و خواتین فیشن ڈیزائنرزکی کثیر تعداد موجود تھی۔