پرانے ڈیزائن کے نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم ہونے میں 53 دن باقی رہ گئی

پیر 10 اکتوبر 2016 20:10

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عوام کو ایک بار پھر یاد دہانی کرائی ہے کہ پرانے ڈیزائن کے نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم ہونے میں 53 دن باقی رہ گئے ٬ 10 ٬50 ٬100 اور1 ہزار والے پرانے نوٹوں کو مرحلہ وار ختم کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کے ترجمان کے مطابق مرکزی بینک نے ان نوٹوں کی سیریز کا اجرا 2005ء میں20 روپے کے نوٹوں سے شروع کیا تھا اور 2008ء میں 5 ٬ 10,20,50,100,500اور1ہزار کے نوٹوں کی سریز مکمل ہوئی تھی جس کا مقصد بینک نوٹوں کی سیکورٹی اور پائیداری میں بہتری لانا تھا٬ لیکن اب انہیں ختم کیا جا رہا ہے تمام کمرشل بینک اور مایئکرو فنانس بینک 30 نومبر تک ان نوٹوں کا تبادلہ جاری رکھیں گے جبکہ یکم دسمبر سے ان نوٹوں کا تبادلہ بند کر دیا جائے گا تاہم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے فیلڈ دفاتر2021ء تک ان نوٹوں اور سکوں کا تبادلہ جاری رکھیں گے۔