کر اچی میں ڈبل سواری پر گر فتار شہر یو ںسے تضحیک آمیز سلو ک کی متحد ہ قومی مو ومنٹ(پا کستان) رابطہ کمیٹی کی شد ید مذ مت

ڈبل سواری پر پا بندی امن واما ن کی صورتحا ل پر قابو پا نے کیلئے عائد کی جا تی ہے مگر پو لیس اہلکا ر وں نے اسے رشوت خو ری کا ذریعہ بنا لیا ہے٬رابطہ کمیٹی

پیر 10 اکتوبر 2016 20:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2016ء)متحد ہ قومی مو ومنٹ کی ر بطہ کمیٹی (پا کستان )نے کر اچی میں ڈبل سواری پر گر فتار شہر یو ںسے تضحیک آمیز سلو ک کی شد ید مذ مت کی ہے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ڈبل سواری کے جر م کے نا م پر بیگنا ہ شہر یو ں کی پکڑ دھکڑ اور ان سے تضحیک آمیز رویہ نا قابل بر داشت ہے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ ڈبل سواری پر پا بندی امن واما ن کی صورتحا ل پر قابو پا نے کیلئے عائد کی جا تی ہے مگر پو لیس اہلکا ر وں نے اسے رشوت خو ری کا ذریعہ بنا لیا ہے ۔

رابطہ کمیٹی نے حکو مت سندھ اور آئی جی سندھ پو لیس اس صورتحا ل حا ل کا فوری نو ٹس لیں اور ڈبل سواری کے جر م میں پکڑے جا نے والے افراد کی تضیحک اور انہیں ہر اساں کر نے کا سلسلہ بند بند کر ئے جا ئے۔