وزارت پانی و بجلی کے وزراء اداروں کی تباہی کے ذمہ دار ہیں ٬ْایک ایک پائی کا حساب لیا جائے ٬ْمراد سعید

پیر 10 اکتوبر 2016 20:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعیدنے کہا ہے کہ وزارت پانی اور بجلی کے وزراء اداروں کی تباہی کے زمہ دار ہیں٬ ایک ایک پائی کا حساب لیا جائے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد سعید نے کہاکہ پانی اور بجلی کے وزراء کو برطرف کرکے ان سے ایک ایک پائی کا حساب لیا جائے ٬ْدونوں وزراء نے ریکارڈ ز کوضائع کرنے کی شرمناک حرکت کی ہے۔انہوں نے نندی پور منصوبے کا ریکارڈ جلا کر غبن پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی تھی ٬ْاگرکوئی ان کی نا اہلی اور خیانت پر سوال کرتا ہے تو یہ ان پر کیچڑ اچھالتے ہیں ٬ْدونوں وزراء کی زیر نگرانی اربوں مالیت کے منصوبے کرپشن کی نظر ہوئے۔

متعلقہ عنوان :