وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں حکومت عوامی خدمت اور تمام شعبہ ہائے زندگی میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہر ہ کر کے ایک مثال قائم کر دی ہے٬ وفاقی وزیر اُمور کشمیر چوہدری برجیس طاہر کی مسلم لیگ (ن) کے عہدیدران سے گفتگو

پیر 10 اکتوبر 2016 19:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف محمدنواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوامی خدمت اور تمام شعبہ ہائے زندگی میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہر ہ کر کے ایک مثال قائم کر دی ہے ۔انہوں نے یہ بات ضلع شیخوپورہ کی تحصیل صفدرآباد میںمسلم لیگ (ن) کے ضلعی عہدیدران سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہاکہ امن وامان ہو یا توانائی یا پھر مجموعی معاشی صورت حال حکومت نے تمام شعبوں کے چیلنجزپر احسن طریقے سے قابو پا کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کے لیے یہ ایک فخر کی بات ہے کہ اس کے وزیر خزانہ کو جنوبی ایشیاء کے بہترین وزیر خزانہ کا ایوارڈ ملا ہے ٬آج پاکستان کے تمام معاشی اشارے زبر دست ترقی واستحکام کا مظاہر ہ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کارکنان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ باقی ماندہ معینہ مدت میں عوامی خدمت کی اعلیٰ مثالیں کام کریں اور عوام کی خوشحالی کے لیے اپنا دن رات ایک کردیں ۔انہوںنے کہا کہ سیاسی مخالفین اپنی سیاست کی رہی سہی سانسیں بھی بند کرنے کا تہہ کیے ہوئے ہیں اور اپنے غیر مستقل رجحانات اور احتجاج کے باعث اُن کی عوام میں شہرت انتہائی نچلی سطح پر پہنچ چکی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ عوام کے مابین محمدنواز شریف جیسے مستقل او ر تحمل مزاج رہنما کو رہنمائی حاصل ہے اور عدم استحکام پھیلانے کو عوام پہلے ہی ضمنی انتخابات میں رد کر چکیں ہیں اور اُن کا یہی طرز عمل 2018ء میں بھی اُن کو بد ترین شکست کا سبب بنے گا۔