پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی کھلے سمندر میں کارروائی٬کروڑوں روپے مالیت کی ایک ٹن چرس بر آمد

پیر 10 اکتوبر 2016 19:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اکتوبر2016ء) پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے اعلی کوالٹی کی ایک ٹن چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ضبط کی گئی منشیات کی قیمت ساٹھ کروڑ روپے ہے۔

(جاری ہے)

پیرکو سرکاری ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل ریئر ایڈمرل جمیل اختر نے کہا کہ منشیات کو سپیڈ بوٹ کے ذریعیسمگل کیا جارہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی اور کسٹم کی مشترکہ ٹیموں نے کارروائی کی۔سات اکتوبر کی رات کو کھلے سمندر میں دو مشکوک سپیڈ بوٹس کا پیچھا کیا گیا۔اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سمگلرز دوسری بوٹ میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :