وزیر داخلہ چوہدری نثا رکے زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ٬عاشورہ محرم پر سیکیورٹی انتظامات کاجائزہ

پیر 10 اکتوبر 2016 19:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اکتوبر2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت وزارت داخلہ میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا٬جس میں وفاقی دارلحکومت میں محرم الحرام میں سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت وزارت داخلہ میں اعلی سطحی اجلاس ہوا٬ اجلاس میں اسلام آباد پولیس٬ اسلام آباد انتظامیہ اور وزارت داخلہ کے سینئر افسران نے شرکت کی٬اجلاس میں وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال اور محرم الحرام کے حوالے سے کئے گئے سیکیورٹی انتظامات سے متعلق بات چیت کی گئی۔(رڈ)

متعلقہ عنوان :