کراچی٬آئی جی سندھ کا ایمپریس مارکیٹ کی دکانوں میں مبینہ چوری کی واردات کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر نوٹس

ڈی آئی جی سا$تھ سے تفصیلی انکوائری پر مشتمل رپورٹ فوری طلب کرلی

پیر 10 اکتوبر 2016 19:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2016ء) ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ نے ایمپریس مارکیٹ کی دکانوں میں مبینہ چوری کی واردات کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی سا$تھ سے تفصیلی انکوائری پر مشتمل رپورٹ فوری طور پر طلب کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مبینہ واردات کے حوالے سے مارکیٹ کمیٹی کے نمائندوں اور متاثرہ دکانداروں سے وقوعے کی تمام تر تفصیلات معلوم کی جائیں اور بعد اذاں ان کے بیانات اور ماہرانہ تفتیش کی بدولت ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کو یقینی بنایا جائے۔#

متعلقہ عنوان :