کرپٹ اعظم کے حواری الیکشن کمیشن کو ایک جواب میں زیر کفالت اور دوسرے جواب میں خود مختار کہہ رہے ہیں‘یاسمین راشد

پیر 10 اکتوبر 2016 19:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2016ء) ایڈ وائزر چیئر مین تحر یک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ریفرنس کی مصدقہ کاپیاں دستیاب ہیں٬ ریکارڈ ٹیمپر کیا گیا تو ذمہ داران کے خلاف مقدمات درج کروائیں گے٬ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے٬کرپٹ اعظم کے حواری الیکشن کمیشن کو ایک جواب میں زیر کفالت اور دوسرے جواب میں خود مختار کہہ رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریفرنس کی سماعت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کے ہماری جنگ ملک اور جمہوریت کیلئے ہے۔ جس کیلئے تحریک انصاف آخری حدوں تک جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آج ریفرنس کی سماعت میں نواز شریف کی طرف سے کہا گیا کہ مریم نواز ان کے زیر کفالت نہیں۔ مگر اُن کی طرف سے داخل کیے گئے ٹیکس گوشواروں میں مریم نوازاور کلثوم نواز کو زیر کفالت لکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں مصدقہ ریکارڈ داخل کیا گیا ہے جس میں واضح طور پر لکھا ہوا ہے کہ مریم نواز ٬ وزیر اعظم نواز شریف کے زیر کفالت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی اور جھوٹ پر جھوٹ بولنے کی وجہ سے بار بار اپنے بیانات تبدیل کر رہی ہے اور ہمیں خدشہ ہے کہ اپنے جھوٹ کی خفت سے بچنے کیلئے ریکارڈ میں ہیرا پھیری کی جائے گی۔ لیکن میں اُن کی کہنا چاہتی ہو ں کہ ہم نے تمام ریکارڈ کی مصدقہ کاپیا ں بنواں رکھی ہیں اگر ریکارڈ میں کسی قسم کی رد و بدل کی گئی تو ذمہ داران کے خلاف مقدمات درج کروائیں گے۔

متعلقہ عنوان :