پنجاب میں گلیڈی اولس کی کاشت کا موزوں وقت ستمبر سے نومبر تک ہے‘ محکمہ زراعت

پیر 10 اکتوبر 2016 19:30

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) محکمہ زراعت پنجا ب کے تر جما ن کے مطا بق گلائل (گلیڈی اولس) ایک اہم تراشیدہ پھول ہے۔ اس کی کاشت تجارتی بنیادوں پرکر کے زیادہ منافع کمایا جا سکتا ہے۔پنجاب میں گلیڈی اولس کی کاشت کا موزوں وقت ستمبر سے نومبر تک ہے۔ گلیڈی اولس کی کاشت کے لیے موزوں اقسام ایمسٹرڈیم(سفید)٬ وائٹ پراسپیرٹی (سفید) وائٹ فرینڈشپ (سفید)٬ روز سپریم (پنک)٬ ایڈوانس ریڈ (سرخ)٬ اسینشل (سفید) ہیں۔

(جاری ہے)

پھولوں کی بہتر پیداوار کے لئے ہلکی میرا زمین زیادہ موزوں ہے۔ سایہ دار جگہ پر اس کی نشوونما ٹھیک طور پر نہیں ہوتی۔ کاشت سے پہلے زمین کو اچھی طرح ہموار کیا جائے ۔زمین اگر زیادہ کمزور ہو تو گوبر کی گلی سڑی کھاد ڈال کر اس کو بہتر بنایا جاسکتاہے۔کاشت سے ایک ماہ پہلے گوبر کی کھاد 5 ٹرالی فی ایکڑ زمین میں ڈال کر اچھی طرح2 سی3 ہل چلائے جائیں۔زمین کی زرخیزی کو برقراررکھنے کے لئے 3 بوری نائٹروفاس فی ایکڑڈال کر2سے 3 مرتبہ ہل بمعہ سہاگہ چلائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :