راولپنڈی پولیس کی قمار بازوں کے خلاف کارروائی‘ 03ملزمان گرفتار

پیر 10 اکتوبر 2016 19:30

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) راولپنڈی پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 03ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے نقدرقم مبلغ 1360/-روپے برآمدکرکے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ پیرودھائی پولیس کو اطلاع ملی کہ چند اشخاص پیرودھائی اڈا پر جواء کھیل رہے ہیں جس پرتھانہ پیرودھائی پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے اڈے پر ریڈ کر کی03ملزمان وقاص خان٬ ملتان خان اور بشیر خان کو بذریعہ تاش جواء کھیلتے ہوئے قابو کر کے دائو پر لگی ہوئی رقم مبلغ1360/-روپی معہ آلات قمار بازی قبضہ پولیس میں لے کر قماربازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :