کوئٹہ٬ڈگری کالج کی اراضی پر قبضہ گیروں کیخلاف کارروائی ٬غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دی گئیں

پیر 10 اکتوبر 2016 19:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2016ء) ڈپٹی کمشنر گوادر طفیل احمد بلوچ کی سربراہی میں ڈگری کالج کی اراضی پر ناجائز قبضہ گیروں کے خلاف گذشتہ روز کاروائی کی گئی اورغیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ یہ آپریشن کالج انتظامیہ ٬ طلباء سمیت عوامی شکایت پر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قابضین نے غیر قانونی طریقے سے کالج کی 100ایکڑ اراضی میں سے 40ایکڑز پرقبضہ کر رکھا تھا۔

اس موقع پر انہوں کہا کہ گوادر میں سرکاری اراضی پر کسی کو تجاوزات اور قبضہ کرنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی ۔ اب تک 7افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں مزید کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور کالج کو ایک ماہ کے اندر نئی عمارت میں منتقل کیا جائے گا۔