عوام کی امیدیں بلدیاتی نظام سے وابستہ ہیں٬سردار مصطفی خان ترین

منتخب کونسلران و عوامی نمائندئے بلدیاتی اداروں کے ثمرات عوام تک براہ راست پہنچائیں٬صوبائی وزیربلدیات

پیر 10 اکتوبر 2016 19:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2016ء) صوبائی وزیر بلدیات سردار مصطفی خان ترین نے کہا ہے کہ عوام کی امیدیں بلدیاتی نظام سے وابستہ ہیں ٬منتخب کونسلران و عوامی نمائندئے بلدیاتی اداروں کے ثمرات عوام تک براہ راست پہنچائیں٬میونسپل کمیٹی کیلئے خریدی گئی نئی ہیوی مشینریز و ٹریکٹرز کے بعد صفائی کے نظام میں بہتری آئے گی٬بلدیاتی نظام سے ڈسٹرکٹ کورآرڈی نیشن کمیٹی کے خاتمہ کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان کو سفارشات بھیج دی گئی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمیٹی سبی کیلئے نئی ہیوی مشینریز کی حوالگی سے متعلق منعقدہ تقریب کے موقع پر کونسلران ومعتبرین سے خطاب میں کیا ٬اس موقع پر میونسپل کمیٹی کے چیئرمین حاجی دائودرند٬ڈسٹرکٹ چیئرمین ملک قائم الدین دہپال٬ چیف آفیسر حاجی محمد خان سیلاچی٬وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی میر شہداد مری٬کونسلران میر اللہ داد جتوئی٬حاجی محمد حیات رند٬ ندیم زیدی٬ظہیر احمد دہوار٬ملک شاہ میر ڈندور٬غوث بخش پہلوان٬مہر دین پھلو٬راشد حبیب٬چوہدری خرم٬ملک ساجد بنگلزئی٬ فقیر محمد رندودیگر بھی موجود تھے قبل ازیں صوبائی وزیر بلدیات سردار مصطفی خان ترین نے میونسپل کمیٹی کے چیئرمین حاجی محمد دائودرند کو خردی گئی مشینریز کی چابیاں حوالے کیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات سردار مصطفی خان ترین نے کہا کہ نچلی سطح پر عوامی مسائل کے حل کے لیے بلدیاتی اداروں کے کردار سے کوئی انحراف نہیں کرسکتا منتخب عوامی نمائندئوں سے عوام کی امیدیں وابستہ ہیں جن کی تکیمل کے لیے بلدیاتی اداروں کو اختیارات کی تفویض ناگزیر ہے ڈسٹرکٹ کے معاملات میں ڈسٹرکٹ کونسل با اختیار ہوتی ہے اور کونسل کے فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانا چیئرمین کے فرائض میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی بلدیاتی اداروں پر مسلط کی گئی ہے جس کی وجہ سے عوامی نمائندے مسائل کو حل کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈی سی سی کے خاتمہ کے لیے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کو سفارشات بھیج دی گئی ہیں جس پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے چار رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے انشااللہ آنے والے ماہ میں کمیٹی کا فیصلہ سامنے آجائے گا اور ہم امید کرتے ہیں کہ جمہوریت کے استحکام کے لیے بلدیاتی اداروں سے ڈی سی سی کوالگ کیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ آج مجھے بے حد خوشی محسوس ہورہی ہے کہ میونسپل کمیٹی سبی کے لیے ایک کروڑ 60لاکھ روپے کی خطیر رقم سے ہیوی مشینریز جن میں ٹریکٹر ٬ڈمپرز ٬صفائی کی مشینریز شامل ہیں کی خریداری کی گئی ہے جس سے شہر میں صفائی کا مسئلہ کافی حد تک کنٹرول ہو جائے گا اور بلدیاتی اداروں کے ثمرات براہ راست عوام تک پہنچ سکیں گے ۔

متعلقہ عنوان :