وزیر اعظم نے الیکشن کمیشن میںجمع جواب میں پھر جھوٹ بول دیا٬عمران خان
نواز شریف 2011 تک دستاویزی شکل میں الیکشن کمیشن٬ ایف بی آر سمیت پوری قوم کو بتاتے آئے ہیں کہ مریم نواز ان کے زیر کفالت ہے٬جواب میں مریم نواز کی کفالت سے دستبردار ہو گئی وزیر اعظم کا جھوٹ خود الیکشن کمیشن کیلئے ایک بڑا امتحان ہے٬ہ وزیر اعظم فرار کی جتنی مرضی کوشش کر لیں تحریک انصاف ان کو کٹہرے میں کھڑا کرے گی٬چیئرمین تحریک انصاف
پیر 10 اکتوبر 2016 19:10
(جاری ہے)
روز اول سے جانتے ہیں کہ نواز شریف احتساب سے بچنے کیلئے ہر غلط حربہ استعمال کریں گے۔ عمران خان نے کہا کہ خدشہ ہے نواز شریف وزارت عظمٰی کے منصب کا ناجائز فائدہ اٹھا کر سرکاری ریکارڈ میں ردوبدل کی کوشش کریں گے۔
وزیر اعظم یاد رکھیں کسی بھی قسم کی دھونس یا دھاندلی کے ذریعے ریکارڈ مسخ کرنے کی کوشش کی گئی تو بھرپور مزاحمت کریں گے اور طاقت اور اقتدار کے بل بوتے پر حقائق مسخ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔الیکشن کمیشن میں وزیر اعظم کا تازہ ترین جھوٹ ثابت کرتا ہے کہ انہیں پکڑے جانے کا کوئی خوف نہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پارلیمان میں بھی وزیر اعظم نے اسی لئے جھوٹ بولا کہ انہیں پارلیمان کی جانب سے باز پرس کا کوئی خدشہ نہیں تھا۔ وزیر اعظم کا جھوٹ خود الیکشن کمیشن کیلئے ایک بڑا امتحان ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم فرار کی جتنی مرضی کوشش کر لیں تحریک انصاف انکو کٹہرے میں کھڑا کرے گی ۔لوٹ مار کی ساتھ قوم سے بولے گئے ایک ایک جھوٹ کا بھی حساب لیں گے۔ ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.