عوام کی سہولت کیلئے عاشورہ09اور 10محرم الحرام کو لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی٬ کے الیکٹرک

پیر 10 اکتوبر 2016 19:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2016ء) کے الیکٹر ک نے پریس کو جاری کردہ بیان میں مجالس اورعزاداری جلوسوں میں عوام کوسہولت فراہم کرنے کے لیے عاشورہ 9اور 10 محرم الحرام کو لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔کے الیکٹرک کی جانب یکم محرم الحرام کے آغاز سے ہی مجالس اور جلوس والے اہم مقامات پر بلا تعطل بجلی فراہم کی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

کے الیکٹرک کی مینجمنٹ کمشنر آفس اور دیگر ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔کے الیکٹرک نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی مقامی فالٹ کو لوڈشیڈنگ نہ سمجھا جائے۔ کے الیکٹرک نے عوام کی سہولت کیلئے چار ریجنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز قائم کیے ہیںجس میں کے الیکٹرک کا عملہ شہر میں بجلی کی صورتحال کی 24گھنٹے نگرانی کررہا ہے ۔اس کے علاوہ کے الیکٹرک کا عملہ 24گھنٹے عوام کی سہولت کیلئے علاقوں میں موجود رہے گا۔صارفین کسی بھی شکایت کی صورت میں 118یا 021-99000پر رابطہ کریں یا پھر کے الیکٹرک کے ڈیجیٹل فورم پر شکایت درج کرائیں۔۔

متعلقہ عنوان :