انٹربینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم

پیر 10 اکتوبر 2016 19:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2016ء) انٹربینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں پیر کے روز روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں استحکام رہا ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کے روزانٹربینک مارکیٹ میںروپے کے مقابلے ڈالرکی قیمت فروخت104.68روپے اور قیمت فروخت 104.73روپے پر برقرار رہی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالرکی قیمت خرید105.20روپے اورقیمت فروخت105.40روپے مستحکم دیکھی گئی ۔

فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق یورواور برطانوی پاونڈ کی قدر میں بالترتیب 80٬50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد یورو کی قیمت خرید 117.30روپے سے کم ہو کر116.80روپے اور قیمت فروخت 118.80روپے سے کم ہو کر118روپے پر آ گئی اسی طرح برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید131.50روپے سے کم ہو کر131روپے اور قیمت فروخت 133روپے سے کم وہ کر132.50روپے ہو گئی ۔#

متعلقہ عنوان :