چند لو گ سستی شہرت کی خاطر ملازمین کو تقسیم کر نی کی سازشوں میں مصروف عمل ہیں ٬ڈاکٹر خدائے رحیم

سازشوں میں مصروف عمل عناصر کو کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہو نے دیں گے ٬ صدر مشترکہ ملازمین اتحاد قلات

پیر 10 اکتوبر 2016 19:10

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2016ء)مشترکہ ملازمین اتحاد قلات کے صدر ڈاکٹر خدائے رحیم جنرل سیکریٹری حسین بخش رئیسانی اور دیگر نے مذمتی بیان میں کہا ہیکہ گزشتہ روز مشترکہ ملازمین اتحاد قلات کے صدر میر افضل مینگل اور جنرل سیکریٹری حاجی دادمحمد بلوچ و دیگر کی جانب سے اپنے آپ کو عہدیداران ظاہر کر تے ہوئے کہا کہ چند لو گ سستی شہرت کی خاطر ملازمین کو تقسیم کر نی کی سازشوں میں مصروف عمل ہیں جسے کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہو نے دیں گے انہوں نے کہا کہ مشترکہ ملازمین اتحاد قلات کا آئینی الیکشن جون 2016 میں ہوا جس میں سرپرت آغالعل جان احمد زئی چیف آرگنائز ر ڈاکڑ حفیظ الرحمن محمدشہی چیئر میں حاجی نصیر احمد وائس چیئرمین محمد نواز زہری صدر ڈاکٹر خدائے راحیم سینیئر نائب صدر موسیٰ خان مینگل محمد خالد انائب صدر اول حسین بخش رئیسانی جنر سیکریٹری محمد عمران ڈپٹی سکیریٹری ظہور احمد جوائنٹ سیکریٹری صحبت خان لہڑی فنانس سیکریٹری غلام حسین پریس سیکریٹری عبدالمنان آفس سیکریٹری محمد رحیم اطلاعات منتخب ہوئے ۔