جمعیت طلبہ عربیہ دینی مدارس کی ملک گیر منظم تنظیم ٬42سال سے مدارس دینیہ کے اندر کام کر رہی ہے٬ مولانا عبدالرحمن عباسی

ملک بھر میں تحفظ نظریہ پاکستان کے حوالے سے کنونشن اور ریلیاں منعقد کرائی جائیں گی٬ مرکزی منتظم اعلیٰ

پیر 10 اکتوبر 2016 19:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2016ء) جمعیت طلبہ عربیہ کے مرکزی منتظم اعلیٰ مولانا عبدالرحمن عباسی نے کہا ہے کہ جمعیت طلبہ عربیہ دینی مدارس کی ملک گیر منظم تنظیم ہے جو42سال سے مدارس دینیہ کے اندر کام کر رہی ہے ٬جمعیت طلبہ عربیہ پورے ملک میں تحفظ نظریہ پاکستان کے حوالے سے کنونشن اور ریلیاں منعقد کریگی۔ یہ بات انہوں نے پیر کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔

انہوں نے کہا کہ جمعیت طلبہ عربی کی دعوت ہے کہ اللہ ہمارا خالق ٬رسولؐ ہمارا قائد ٬قرآن ہمارا د ستور ٬اسلام ہمارا دین ہے اور اس کا نصب العین ہے قرآن و سنت کی دعوت کی روشنی میں اپنی اور بندگان خدا کی زندگی کی تعمیرکرتے ہوئے رضائے الہیٰ کا حصول ہے پاکستان کی بنیاد دو قومی نظریہ ہے دو قومی نظریہ دراصل ایک مسلمان کی بنیاد ہے مسلمان ہونے کا مطلب یہی ہے کہ ہمارا نظریہ ہماری سوچ ٬ہماری تہذیب و تمدن سیاست ومعیشت اور معاشرت اسلام کے طریقے کے مطابق ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مختلف زبانیں بولنے والے اور قومیں آباد ہیں ہر قوم کے مفادات الگ الگ ہیں لیکن ان سب کو کلمہ طیبہ کی کڑی نے مضبوطی سے جوڑرکھا ہے نظریہ پاکستان وہ بنیاد ہے جس کی وجہ سے لاکھوں لوگوں نے قربانیاں پیش کیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کلمے کی بنیاد پر بنا لیکن بدقسمتی سے منزل نہیں ملی قیام پاکستان کے بعد پاکستان پر چوروں نے قبضہ کرلیا آج یہاں سیکولرازم اور لبرل ازم کے نعرے لگاکر لاکھوں قربانیوں سے غداری کی جارہی ہے ایسے حالات میں جمعیت طلبہ عربیہ پورے ملک میں تحفظ نظریہ پاکستان کے حوالے سے کنونشن اور ریلیاں منعقد کریگی۔

متعلقہ عنوان :