میونسپل سروسز فرا ہم کر نا بلدیا تی نما ئندوں کا کا م ہے ٬ ممبرا ن قو می اور صو با ئی اسمبلی کا کا م قا نو ن سا زی ہے٬مشتاق غنی

حکو مت نے خیبر پختو نخوامیں مضبو ط ٬فحا ل بلدیا تی نظا م عوا م کی فلا ح و ترقی کیلئے بنا یا ہے٬ بعض مفاد پر ست عنا صر اس کو فیل کر نا چا ہتے ہیں ٬مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا

پیر 10 اکتوبر 2016 19:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2016ء) وزیر اعلی خیبر پختو نخوا کے مشیر برا ئے اطلا عا ت و اعلی تعلیم مشتا ق احمد غنی نے کہا ہے کہ پا کستا ن تحریک انصا ف کی حکو مت نے خیبر پختو نخوامیں ایک مضبو ط اور فحا ل بلدیا تی نظا م عوا م کی فلا ح اور ترقی کے لئے بنا یا ہے مگر بعض مفاد پر ست عنا صر اس کو فیل کر نا چا ہتے ہیں میونسپل سروسز فرا ہم کر نا بلدیا تی نما ئندوں کا کا م ہے جب کہ ممبرا ن قو می اور صو با ئی اسمبلی کا کا م اب صرف قا نو ن سا زی ہے اس نظا م میں مشکلا ت اور مسا ئل ضرور ہیں مگروقت گزرنے کے سا تھ سا تھ یہ مشکلات دور ہو جا ئیں گی۔

ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے پیر کے روز مری روڈ دو رویہ منصو بے کے معا ئنہ اور نا ظمیں اربن اتحاد کے اجلاس سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا اس موقع پررکن قو می اسمبلی ڈا کٹر اظہر جدون٬تحصیل نا ظم اسحا ق سلما نی ٬نا ئب نا ظم سردار شجا ع احمد نا ظم اقبا ل ٬کے پی ایچ اے٬وا پڈا٬سو ئی گیس٬ٹیلی فون اور ٹی ایم اے کے افسرا ن بھی ان کے ہمرا ہ تھے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی کے مشیر مشتا ق احمد غنی نے کہا کہ میو نسپل سروسز اور تر قیا تی کا م کر نا اب بلدیا تی نما ئندوں کا کا م ہے ممبرا ن قو می اور صوبا ئی اسمبلی کا کا م قا نو ن سازی اور بڑے بڑے پرا جیکٹس کی ما نیٹرنگ ہے ۔

انہو ں نے کہا کہ ہم سب عوا م کے منتخب کردہ عوا می نما ئندے ہیں عوا م نے ہمیں اپنے مسا ئل اور مشکلا ت کو دور کر نے کے لئے منتخب کیا ہے اس لئے ہم سب کو ملکر عوا م کی فلا ح٬ ترقی اور مشکلا ت ختم کر نے کے لئے دن را ت کا م کر نا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ جو افسر بھی کا م نہیں کر ے گا اس کو ضلع بدر کیا جا ئے گا وہ اس ضلع میں نہیں رہ سکتا تما م افسرا ن عوا م کے خا دم ہیں انہیںعوا م کی خد مت کے لئے بھر تی کیا گیا ہے ۔

اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر لو کل گو ر نمنٹ کو ہدایت کی کہ وہ اربن کی تینو ں یو نیں کو نسلو ں کے پی سی ون مکمل کر کے رپو رٹ پیش کر ے ان کے جو بھی مسا ئل ہیں ان کو فوری حل کر کے ان کی سکیمو ں کو فا ئنل کر کے ٹنڈر لگا ئے جا ئیں تا کہ ان پر کا م شروع ہو سکے اس کے علا وہ جو بھی یو نین کو نسلو ں کے مسا ئل ہیں ان کی تفصیل فراہم کر ے۔مشیر وزیر اعلی خیبر پختو نخوا نے کہا کہ ہما ری جتنی بھی نئی تر قیا تی سکمیں ہو نگی ان پر بلدیا تی نما ئندوں سے مشا ور ت کی جا ئے گی اور جن تر قیا تی منصو بو ں پر کا م جا ری ہے ان کی ما نیٹرنگ کر یں جہا ں پر غلط کا م ہو رہا ہو اس کو بند کروا کر ہمیں اطلا ع دی جا ئے بلدیا تی نمائندے ہما ری فورس ہے ہم سب ایک ہیں ہم سب نے ملکر عوا م کی ترقی کا کا م کر نا ہے ہمیں تختیاں لگا نے کا شوق نہیں ۔

انہو ں نے کہا کہ بعض تر قیا تی پرا جیکٹس پر تا خیر کی اصل وجہ وفا قی حکو مت کی فنڈز کی عد م فرا ہمی ہے اور جو ہما ری صو با ئی حکو مت کے فنڈز تھے وہ صو با ئی حکومت نے بلدیا تی نما ئندوں کو فرا ہم کر دئے تھے اب صو با ئی حکو مت نے ایشین ڈیو یلپمنٹ بنک سی700سو ملین رو پے کا معا ہدہ کیا ہے انشا اللہ فنڈز آنے کے سا تھ ہی پو رے صو بے میں تر قیا تی سسٹم تیز ہو جا ئے گا٬انہو ں نے کہا کہ انشا اللہ 18کلو میٹر ایبٹ آبا د لنگر ہبا ئی پاس پر بھی جلد کا م کا آغاز ہو جا ئے گا۔

قبل ازیں مشتا ق احمد غنی نے مری روڈ دو رویہ منصو بے کے حوا لے سے وا پڈا ٬سو ئی گیس ۔ٹی ایم اے سمیت تما م متعلقہ محکمو ں کے افسرا ں کوہدا یت کی کہ مر ی روڈ کشا دگی کے را ستے میں رکا وٹ بننے وا لی تما م تنصیبا ت کو فو ری طور پر ہٹا ئیں تا کہ مر ی روڈ کی تو سیع کاکا م جلد مکمل کر کے عوا م کو سہو لت فرا ہم کی جا سکے ۔انہو ں نے افسرا ں کو ہدا یت کی کہ یہ ہم سب کا شہر ہے اس کے مسا ئل کے خاتمے اور عوا م کی سہو لیا ت کے لئے ہم سب نے دن را ت کا م کر نا ہے مر ی روڈ پر ٹریفک جا م کی وجہ سے عوا م کو بہت بڑی مشکلا ت ہیں اس منصو بے کو فوری مکمل کیا جا ئے اور سا تھ سا ت عوا می روڈ اور جھا نڑیا ن روڈ پر بھی کا م کو تیز کیا جا ئے ۔

متعلقہ عنوان :