پاکستان سمیت دنیا بھر میں 16اکتوبرکو عالمی یومِ خوراک منایا جائے گا

پیر 10 اکتوبر 2016 18:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں 16 اکتوبر کو عالمی یومِ خوراک منایا جائے گا۔ اس دن کے منا نے کا بنیادی مقصد عالمی سطح پر خوراک کی پیداوار میں اضافہ کرنا اور اس مقصد کے حصول کیلئے سرکاری٬ نجی٬ قومی اور بین الاقوامی سطح پر تعاون کو فروغ دینا ہے۔

(جاری ہے)

خوش قسمتی سے پاکستان کا کاشتکار انتہائی محنتی٬ جفاکش اور حوصلہ مند ہے٬ اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایک ذرخیز خطہ اراضی سے نوازا ہے٬ ہماری کوشش ہونی چاہئے کہ ہم اپنی آنے والی فیصلوں خاص طور پر گندم کی بھرپور پیداوار حاصل کریں۔

اس طرح ہم نہ صرف اپنی غذائی ضروریات پوری کر سکیں گے بلکہ حالیہ سیلاب کی تباہی اور عالمی منڈی میں قیمتوں کے عدم توازن کے اثرات کو بھی کم کر سکیں گے۔ اس دن کی مناسبت سے میڈیا خصوصی فیچر اور پروگرام پیش کئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :