آئیسکو کا 9 اور 10 محرم الحرام کو صارفین کو بلاتعطل بجلی فراہم کرنے کا اعلان

پیر 10 اکتوبر 2016 18:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے 9 اور 10 محرم الحرام بروز منگل٬ بدھ اپنے صارفین کو بلاتعطل بجلی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان آئیسکو نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ راولپنڈی٬ اسلام آباد٬ جہلم٬ اٹک٬ چکوال سمیت پورے خطہ میں ان دنوں میں بجلی کی کوئی لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعلان آئیسکو کے سربراہ ڈاکٹر عبدالجبار کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ صارفین اپنی شکایات 8398 پر ایس ایم ایس یا ٹال فری نمبر 118 پر کال کرکے بھیج سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :