پاکستان سویٹ ہومز میں پاکستان کرکٹ بورڈ ٬یونیسیف٬ یو این ویمن اور روٹس میلینئیم سکولز کے تعاون سے لڑکیوں کا بین الاقوامی دن منایا گیا

پیر 10 اکتوبر 2016 18:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) پاکستان سویٹ ہومز میں پاکستان کرکٹ بورڈ ٬یونیسیف٬ یو این ویمن اور روٹس میلینئیم سکولز کے تعاون سے لڑ کیوں کا بین الاقوامی دن منایا گیا۔ جس میں مختلف سکولز کے مابین کرکٹ میچ کے مقابلے ہوئے۔ پاکستان سویٹ ہومز مشعل سکول٬ روٹس ملینئیم سکول اور اسپیشل سکول کی گرلز کرکٹ ٹیم نے حصہ لیا۔

ان میچز کا مقصد ان بے سہارا اور یتیم بچوں کی حوصلہ افزائی کرنا تھی اور یہ پیغام دینا تھا کہ لڑکیاں بھی اس سوسائٹی کا ایک بہتریں فرد ہیں۔ اس تقریب میںجرمنی اور پرتگال کے سفیروں نے شرکت کی۔انکے علاوہ یو ایس ایمبیسی٬ یونیسیف اور کینیڈین ایمبیسی کے ڈپلومیٹس نے بھی شرکت کی۔ پاکستان سویٹ ہومز کے سر پرست اعلیٰ نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ تمام مہمانوں بالخصوص پی سی بی٬ یونیسیف٬ یو این ویمن اور رروٹس میلینئیم سکول کا بے حد شکر گزار ہیں کہانیوں نے پاکستان سویٹ ہومز کی بیٹیوں کے لئے اتنی شاندار تقریب کا اہتمام کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی تقریبا ت سے ان تمام بچوں کی بہت حوصلہ افزا ئی ہوئی ہے جو کسی وجہ سے والدین کی شفقت سے محروم ہیں یا وہ جوجسمانی محرومی میں مبتلا ہیں ۔ آج میر یہ بیٹیاںآپ سب کو اپنے بیچ پا کر بے حد خوش ہیں اور مجھے یقین ہے کہ یہ بچیاں کل کو پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کریں گی۔ انشااللہ بہت جلد پاکستان سویٹ ہومز میں مزید بیٹیوں کا اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے تمام سکولوں کی بچیوں کے لئے سویٹ ہومز اسپورٹس کمپلیکس ہر وقت کھیلنے کے لئے مہیا کرنے کا وعدہ بھی کیا۔ تقریب کے اختتام پر مہمانوں نے بچیوں میں انعامات تقسیم کئے اور بچیوں میں گھل مل گئے۔