ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کا مین بلیوارڈ گلبرگ کا دورہ

پیر 10 اکتوبر 2016 18:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2016ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے مین بلیوارڈ گلبرگ کا دورہ کیا۔ ڈی سی او لاہور نے وہاں پر جاری تزئین و آرائش کے منصوبے کا کا جائزہ لیا۔اس مو قع پر ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران بھی اُن کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی سی او لاہور نے کہا کہ منصوبے کے تحت مین بلیو وارڈپر پہلے مرحلے میں آپٹیکل فا ئبرز زیر زمین کی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اگلے مرحلے میں الیکٹرک وائر زاور پولز مین روڈ سے ہٹائی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ شاہرائوں پر وائرز نے شہر کی خوبصورتی میں بگاڑ پیدا کر رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ مین بلیووارڈ کے بعد شہر کی با قی شاہرائوں سے بھی تاریں ہٹائی جائیں گی تا کہ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :