ڈی سی او لاہور کاڈینگی مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کر نے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

پیر 10 اکتوبر 2016 18:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2016ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے انسدادِ ڈینگی مہم کا جا ئزہ لینے اور ڈینگی مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کر نے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے افسران بھی ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ڈی سی اولاہور نے سمن آباد اور اقبال ٹائون میں ان ڈور اور آئوٹ ڈور ڈینگی سرویلنس پر مامور ٹیموں کو چیک کیا اور شہریوں سے ڈینگی سرویلنس ٹیموں کی کارکردگی پر فیڈ بیک لیا۔

ا س موقع پر ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور شہر بھر میں ان ڈور اور آئوٹ ڈور سرویلنس کو بھر پور طریقے سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے عوام الناس سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے اردگرد کے ما حول کو صاف ستھرا رکھیں اور اپنے گھروں اور چھتوں پر پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور ڈینگی مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں تا کہ شہر سے ڈینگی کا خاتمہ کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :