عوامی اتحاد اور یکجہتی کی قوت سے ملک دشمن عناصر کے عزائم خاک میں مل جائیں گے ‘پیاف

ملت اسلامیہ کے سیاسی سماجی و معاشی مسائل باہمی اتحاد سے ہی حل ہو سکتے ہیں‘ عرفان اقبال شیخ

پیر 10 اکتوبر 2016 18:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2016ء)پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ نے کہا ہے کہ ملت اسلامیہ کے سیاسی سماجی و معاشی مسائل باہمی اتحاد سے ہی حل ہو سکتے ہیں٬شہادت حضرت عمر بن خطاب اور شہادت حضرت امام حسین خطے کے تمام مسلمانوں کو باہمی اتحاد سے اندرونی اور بیرونی سازشوں کا مقابلہ کرنے کا درس دیتی ہیں۔

(جاری ہے)

چیئر مین پیاف عرفان اقبال شیخ نے سیئنر وائس چیئرمین تنویر احمد صوفی اور وائس چیئرمین خواجہ شاہزیب اکرم کے ہمراہ ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے مسائل کا حل آپس کے اتحاد میں مضمر ہے۔ عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھ کر امن و امان کی مثالی فضاء کو یقینی بنانا ہو گا ۔ عوامی اتحاد اور یکجہتی کی قوت سے ملک دشمن عناصر کے عزائم خاک میں مل جائیں گے۔