حکومت کی ناقص معاشی پالیسیو ں کی وجہ سے روپے کی قیمت میں کمی ہو رہی ہے‘نبیلہ حاکم

موجودہ حکمرانوں نے کشکول کا سائز بڑا کر دیا ہے اور دنیا بھر میں در در پھر کر قرضے مانگے جا رہے ہیں

پیر 10 اکتوبر 2016 18:50

․لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے نبیلہ حاکم علی نے کہا ہے کہ لیگی وزراء نواز حکومت کا تختہ الٹانے کیلئے کافی ہیں ٬حکومت کی ناقص معاشی پالیسیو ں کی وجہ سے روپے کی قیمت میں کمی ہو رہی ہے٬موجودہ حکمرانوں نے کشکول کا سائز بڑا کر دیا ہے اور دنیا بھر میں در در پھر کر قرضے مانگے جا رہے ہیں حکومت بند گلی میں داخل ہو چکی ہے ٬وزیر اعظم کے حواری انہیںصحیح مشورہ دیں وگرنہ حالات کسی کے قابو میں نہیں رہیں گے۔

اپنے ایک بیان مین انہوںنے کہاکہ موجودہ اسمبلیاں اپنا جواز کھو چکی ہیں جب تک نواز شریف پاناما لیکس کے معاملے پر استعفیٰ دے کر احتساب کا سامنا نہیں کرتے عوام چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ 30اکتوبر اسلام آباد کی کال نئی سیاسی تاریخ رقم کرے گی اور پی ٹی آئی کے متوالے ریکارڈ تعداد میں باہر نکلیں گے ۔

(جاری ہے)

وفاقی اور پنجاب حکومت صرف خانہ پوری اور کاغذی کاروائیاں کر رہی ہے عملی طور پر عام آدمی کے مسائل جوں کے توں ہیں انہوں نے کہا کہ وزراء پر غصہ نکالنے والے میاں صاحبان کو اپنی ناکامی تسلیم کرنی چاہیے جنہوں نے عوام کو بڑے بڑے خواب دکھا کر ساڑھے 3برسوں میں کوئی ایک بنیادی مسئلہ بھی حل نہیں کیا۔

دس محرم کے بعد تحریک عوامی رابطہ مہم کا آغاز کرے گی ۔اسلام آباد میں ایک بار پھر عوام سمندر جمع ہو گا اگر حکومت نے کوئی شرارت کی تو بھرپور جواب دینگے۔

متعلقہ عنوان :