کرم ایجنسی میں محرم الحرام کے موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات ٬ْ موبائل سروس دو روز بند رکھنے کا فیصلہ

پیر 10 اکتوبر 2016 18:50

کرم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2016ء) کرم ایجنسی میں محرم الحرام کے موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں دس محرم تک موبائل سروس معطل اور افغان سرحد بند ہونے کے ساتھ ساتھ نگرانی بھی سخت کردی گئی ہے۔ایجنسی بھر میں فورسز کے گشت کا سلسلہ جاری ہے‘پاراچنار سیمت کرم ایجنسی کے تین سو سے زائد امام بارگاہوں میں شہدائے کربلا کی یاد میں عزاداری کے جلوسوں اور ماتمی مجالس کا سلسلہ جاری ہے ٬علمائے کرام امام عالی مقام کو عظیم قربانی پر خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔

دس محرم تک موبائل سروس معطل کردی گئی ہے اور پاک افغان سرحد مکمل طور پر سیل کردی گئی ہے۔ فرنٹیئر کور کے کرنل یاسر بشیر نے میڈیا کو بتایا کہ پاراچنار شہر میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے داخلے پر پابندی لگادی گئی ہے اور شہر کے اطراف میں اضافی چیک پوسٹوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں امام بارگاہوں اور حساس مقامات پر فورسز ٬ لیویز فورس کے اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار ٬ حیدری بلڈ بنک ٬ چنار بلڈ بنک ٬ انصار الحسین اور انوریہ فیڈریشن نے طبی امدادی کیمپ قائم کرلئے ہیں جبکہ انجمن حسینیہ ٬ علمدار فیڈریشن ٬ پاسدار کمیٹی ٬ سول ڈیفنس کے رضاکار اور امن کمیٹی ممبران ماتمی مجالس اور عزاداری کے جلوسوں کے موقع پر ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں عزاداروں کیلئے جگہ جگہ نیاز کا بندوبست کیا گیا ہے اور بغیر اجازات نامے کے پاس کے علاوہ کسی کو پاراچنار میں داخلے پر پاپندی عائد کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :