ٴْ کراچی :محرم کے جلوسوں کے باعث سیل کی جانے والی 20 دکانیں لوٹ لی گئیں

پیر 10 اکتوبر 2016 18:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2016ء) صدر ایمپریس مارکیٹ میں محرم کے جلوسوں کے باعث سیل کی جانے والی 20 دکانیں لوٹ لی گئیں نامعلوم ملزمان دکانوں کے تالے توڑ کر نقدی لوٹ لے گئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں محرم الحرام کے آٹھ٬ نو اور دس محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے راستے میں آنے والی ایمپریس مارکیٹ کو پولیس نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب رات گئے سل کردیا گیا تھا٬ تاہم رات گئے مارکیٹ سل ہونے کے باوجود 20 دکانوں کے تالے توڑ کر نقد رقم٬ اوردیگر سامان کو لوٹ لیا گیا ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور ابتدائی شواہد اکھٹے کیے٬ پولیس نے چوکیدار کو حراست میں لے کر بیان قلم بند کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے بعد ازاں پولیس نے مارکیٹ کو ایک بار پھردس محرم تک لیے سل کردیا ہے۔

(جاری ہے)

دکانداروں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ کے چاروں دروازوں پرتالے لگے ہوئے تھے٬جب کہ ایمپریس مارکیٹ کے مرکزی دروازے کو بھی سِل کردیا گیا تھا٬اس کے باوجود چور کا مارکیٹ میں گھس جانا حیران کن امر ہے۔

واضح رہے ہر سال کی طرح اس سال بھی محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے رٴْوٹ میں آنے والی ایمپریس مارکیٹ٬زینب مارکیٹ٬بولٹن مارکیٹ سمیت ساری دکانوں کو چیک کرنے کے بعد سِل کردیا گیا تھا۔شہر میں ہائی الرٹ ہونے کے باوجود ایمپریس مارکیٹ میں نقب زنی کی واردات نے کراچی میں سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی کی قلعی کھول دی ہے۔#

متعلقہ عنوان :