وزیراعلیٰ کی ہدایت پر واٹربورڈ کا نکاسی آب کا عملہ بلاکسی وقفے کے 24گھنٹے مسلسل کام کررہا ہے٬ مصباح الدین فرید

پیر 10 اکتوبر 2016 18:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2016ء) ایم ڈی واٹربورڈ مصباح الدین فرید نے کہا ہے کے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیربلدیات جام خان شورو کی ہدایت پر واٹربورڈ کا نکاسی آب کا عملہ بلاکسی وقفے کے 24گھنٹے مسلسل کام کررہا ہے ٬سیوریج کی تمام مشینری کو فعال رکھا گیا ہے ٬بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے دوران شہر کے سیوریج پمپنگ اسٹیشنوں کو چلانے کے لئے ہیوی جنریٹرز کا اتنظام کیا گیا ہے ٬شہر میں قلت آب سے متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی کیلئے واٹرٹینکرز سروس بھی پوری طرح متحرک ہے ٬سیوریج کا عملہ نکاسی آب کا باقی ماندہ کام بھی جلد مکمل کردے گا ٬ عملہ مجالس عزاء ٬ماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں اور امام بارگاہوں کے اطراف سیوریج کی نکاسی اور شکایات کے ازالے کیلئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں شہر کے 32 اہم مقامات پر سیوریج مشینیں ضروری عملے کے ساتھ موجود رہیں گی ٬جبکہ 9 اور 10محرم کے دوران شکایات سینٹر پر تین شفٹوں میں واٹربورڈ کے حکام اور فوکل پرسنز موجود رہیں گے وہ پیر کو جمشید کوارٹر ٬ عباس ٹاؤن ٬جعفر طیار سوسائٹی٬ ملیر ہالٹ ٬ انچولی ٬نمائش چورنگی٬لائنز ایریا ٬ صدر ایمپریس مارکیٹ ٬ تبت سینٹر ٬ کھارادر٬میٹھادر ٬ ٹاور٬لیاری سمیت دیگر علاقوں کے دورے کے موقع پر اظہار خیال کررہے تھے ٬اس موقع پر عزادر تنظیموں کے نمائندوں اور ماتمی جلوس کے منتظمین سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ واٹربورڈ کا پورا عملے چوکنا ہے ٬ فراہمی ونکاسی آب کی صورتحال تسلی بخش ہے ٬شہر کے آخری سرے اور بلند مقامات پر آباد علاقوں میں پانی کی فراہمی کے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں ٬انہوںنے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر بلدیات جام خان شورو کی ہدایت پر وہ پچھلے تین روز سے مسلسل شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کررہے ہیں ٬سیوریج اوور فلو کی صورتحال سے شدید متاثرہ علاقوں میں نکاسی آب کی صورتحال بہتر بنائی جاچکی ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ واٹربورڈ سے بھرپور تعاون کریں اور فراہمی و نکاسی آب کی شکایات واٹربورڈ کے شکایت مرکز کے فون نمبر 021-99245138-40 پر درج کرائیں۔

#

متعلقہ عنوان :