پرانے ڈیزائن کے نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم ہونے میں53دن باقی ٬ اسٹیٹ بینک نے پھر یاد دہانی کرادی

پیر 10 اکتوبر 2016 18:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2016ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عوام کو ایک بار پھر یاد دہانی کرائی ہے کہ پرانے ڈیزائن کے نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم ہونے میں آج سی53 دن باقی رہ گئے ٬ 10 ٬50 ٬100 اور1 ہزار والے پرانے نوٹوں کو مرحلہ وار ختم کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کے ترجمان کے مطابق مرکزی بینک نے ان نوٹوں کی سیریز کا اجرا 2005 میں20 روپے کے نوٹوں سے شروع کیا تھا اور 2008 میں 5 ٬ 10,20,50,100,500اور1ہزار کے نوٹوں کی سریز مکمل ہوئی تھی جسکا مقصد بینک نوٹوں کی سیکورٹی اور پائیداری میں بہتری لانا تھا ٬ لیکن اب انہیں ختم کیا جارہا ہے تمام کمرشل بینک اور مایئکرو فنانس بینک 30نومبر تک ان نوٹوں کا تبادلہ جاری رکھیں گے جبکہ یکم دسمبر سے ان نوٹوں کا تبادلہ بند کر دیا جائے گا تاہم ا سٹیٹ بینک آف پاکستان کے فیلڈ دفاتر2021ء تک ان نوٹوں اور سکوں کا تبادلہ جاری رکھیں گے۔

#