باجوڑایجنسی ٬نیاگ میں سڑک کنارے ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ٬دو لیویز اہلکار زخمی ہوگئی

پیر 10 اکتوبر 2016 18:13

باجوڑایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2016ء) باجوڑایجنسی کے تحصیل ماموند کے علاقے نیاگ میں سڑک کے کنارے ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں دو لیویز اہلکار زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پیر کے صبح باجوڑایجنسی کے تحصیل ماموند کے علاقہ نیاگ میں سڑک کے کنارے ریموٹ کنڑول بم دھماکہ اس وقت ہوا جب باجوڑ لیویز فورس کے اہلکار معمول کے مطابق سڑک کے کنارے سرچ اپریشن میں مصروف تھے ۔ دھماکے کے نتیجے میں لیویز اہلکار محمد ذادہ اور صدام زخمی ہوگئے جنہیں علاج معالجے کیلئے ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال خار منتقل کیاگیا ۔ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر ے میں لیکر سرچ اپریشن شروع کیا۔

متعلقہ عنوان :