اخبار فروشوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جارہے ہیں ٬ٹکا خان عباسی

پیر 10 اکتوبر 2016 18:13

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2016ء) اخبار فروش یونین ڈسٹرکٹ لاڑکانہ کا اجلاس زیر صدارت صدر نصیر محمد کھاوڑ کے ہوا٬ جس میں اخبار فروش یونین کے رہنما?ں فیض محمد چھجڑو٬ غلام سرور شیخ٬ مہران بروہی٬ محمد علی میرانی٬ ریاض سومرو٬ شفیع محمد مستوئی٬ بشیر جانوری٬ قاسم شیخ٬ عزیز لاشاری٬ یعقوب شاہانی٬ قربان شیخ٬ غلام عباس کھاوڑ٬ بابر چھجڑو٬ بابر عیسائی٬ حبدار مگسی٬ الطاف کھوکھر٬ سید ساجد شاہ٬ افتاب چنا٬ دلمراد مگسی اور بڑی تعداد میں یونین کے میمبران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کو ٹیلیفون ذریعے آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن اسلام اآباد کے تاحیات جنرل سیکریٹری ٹکا خان عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری پاکستان میں ایک لاکھ سے اوپر اخبار فروش ورکرز موجود ہیں جن کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں٬ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اخبار فروشوں کو یکجاں کمیشن دلائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی اخبار فروش کو کسی نے بھی میلی آنکھ سے دیکھا تو ان کی آنکھیں نکالی جائینگی٬ جبکہ اخبار فروشوں کے بچوں کو مفت تعلیم ان کی بچیوں کو مفت جھیز کی سہولیات دلائی جائینگی٬ انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ ڈسٹرکٹ کے اخبار فروشوں کو جلد سندھی اخبار پر 38فیصد کمیشن دلائی جائیگی۔