حکومت سندھ نے ڈی آئی جی ٹریفک کی حیثیت سے گریڈ 20کے پی ایس پی آفیسر آصف اعجاز شیخ کو تعینات کردیا

پیر 10 اکتوبر 2016 18:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2016ء) حکومت سندھ نے ڈی آئی جی ٹریفک کی حیثیت سے گریڈ 20کے پی ایس پی آفیسر آصف اعجاز شیخ کو تعینات کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

ا ن کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔نوٹی فکیشن کے مطابق اس اسامی پر خدمات انجام دینے والے ڈی آئی جی امیر شیخ 120دن کی چھٹیوں پر بیرون ملک چلے گئے ہیں ۔ان کی غیر موجودگی میں آصف اعجاز شیخ ڈی آئی جی ٹریفک کراچی ہوں گے ۔