کوٹری٬ مال گاڑی کی دو بوگیاں پٹری سے اترگئی٬ دو افراد زخمی

پیر 10 اکتوبر 2016 18:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2016ء) کراچی سے حیدرآباد جانے والی مال گاڑی کی دوبوگیاں پٹری سے اتر گئی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔حادثے کے بعد کراچی سے اندرون ملک جانے والی ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔

(جاری ہے)

ریلوے زرائع کے مطابق حادثہ کوٹری کے قریب بھولاری اسٹیشن کے قریب اس وقت پیش آیا جب کراچی سے حیدرآباد آنے والی مال گاڑی کی سات بوگیاں نامعلوم وجوہات کی بنا پر پٹری سے اتر گئی٬ حادثے کے نتیجے میں دو افراد معمولی زخمی ہوگئے ٬ حادثے کے بعد کراچی سے اندرون ملک جانے والے ٹریک پر ریل گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ریلوے کی امدادی ٹیموں نے جائے حادثے پر پہنچ کر امدادی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :