پی این ایس سی نے خالی جہاز چلا دیا٬ 9کروڑ 50لاکھ روپے کا نقصان

پیر 10 اکتوبر 2016 18:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2016ء) آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی آڈٹ رپورٹ 2015-16ء کے مطابق سال 2014-15ء میں مالاکنڈ بحری جہاز کو چین کی پورٹ سے خالی برازیل کی پورٹ پر روانہ کر دیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کسی کلائینٹ کو چارٹر کرنے کے بجائے خالی جہاز برازیل کی پورٹ پر بھیجنا ناقص منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے۔

(جاری ہے)

آڈیٹر جنرل کے اعتراضات پر پی این سی انتظامیہ نے آڈیٹر کو اس بدانتظامی کا جواب اب تک نہیں بھیج سکی ہے۔

پی این ایس سی تیل درآمد کرنے کیلئے جہاز کرائے پر بھی حاصل کرتی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق چارٹر جہاز کو کرائے کی ادائیگی کرتے وقت 54 کروڑ روپے کی ٹیکس کٹوتی نہیں کی گئی اس کے علاوہ ایف بی آر نے بھی شپنگ ایجنٹ سے ٹیکس کا ثبوت لیے بغیر جہازوں کو پورٹ کلیئر کرنے کی اجازت دے دی۔

متعلقہ عنوان :