ایس ایس پی سکھرو ضلعی افسران کا روہڑی کربلا میدان و مختلف علاقوں کا دورہ٬ سیکورٹی سمیت انتظامی کام کا جائزہ لیا

پیر 10 اکتوبر 2016 18:10

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2016ء) ایس ایس پی سکھرو ضلعی افسران کا روہڑی کربلا میدان و مختلف علاقوں کا دورہ٬ سیکورٹی سمیت انتظامی کام کا جائزہ ٬ سکھر کے علاقہ روہڑی میں ساڑھے چار سو سالہ قدیمی تا ریخی ضریح اقدس کر بلا معلی ٰکا جلوس انتہائی حساس قرار ٬ ماتمی جلوس میں تقریباً پانچ لاکھ سے زائد عزادار حسین شریک ہوتے ہیں ماتمی جلوس اور عزاداران حسین کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائیگا ٬ ایس ایس پی سکھرامجد شیخ ٬ ایس ایس پی سکھر امجد شیخ اور دیگر ضلعی افسران نے روہڑی کربلا میدان کادورہ کیا دورے کے موقع پر ایس ایس پی سکھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماتمی جلوس میں تقریباً پانچ لاکھ سے زائد عزادار حسین شریک ہوتے ہیں ماتمی جلوس اور عزاداران حسین کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائیگا واضع رہے کہ سکھر پولیس کی سیکورٹی کے پلان کے مطابق اس تاریخی تعزیئے کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہا ئی سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں پولیس کے بارہ سو سے زائد اور رینجرز کے چار سو سے زائد اہلکار ماتمی جلوس کی حفآظت اور شہر کی گلیوں محلوں راستوں اور ماتمی جلوس کی گذر گاہوں پر تعینات کردیئے گئے ہیں جبکہ شہر میں تمام بازار اور دکانیں ایک دن پہلے ہی سیل کر دی گئی تھیں ماتمی جلوس کی نگرانی کے لیے تیس سے زائد کلوز سرکٹ کیمرے بھی نصب کر دیئے گئے ہیں جن کے ذریعے ابھی سے شہر بھر کی مانیٹرنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی امجد شیخ نے شہریوں سے سیکورٹی کے حوالے سے انتظامیہ کیساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :