Live Updates

تحریک انصاف کا30 اکتوبر سے قبل رہنمائوں٬ کارکنوںکی ممکنہ گرفتاریوں اور نظر بندیوںکو چیلنج کرنے کا فیصلہ

پیر 10 اکتوبر 2016 18:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف نے 30 اکتوبر سے قبل رہنمائوں اور کارکنوںکی ممکنہ گرفتاریوں اور نظر بندیوںکو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ عمران خان نے پی ٹی آئی کے رہنمائوں کی ممکنہ گرفتاریوں اور نظربندیوں کے حوالے سے گوہر نواز سندھو کی سربراہی میں اپنی لیگل ٹیم سے مشاورت کی ۔ باہمی مشاورت کے نتیجہ میں تحریک انصاف نے رہنماوں اور کارکنوں کی ممکنہ گرفتاریاں اور نظربندیاں کوچیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :