”را“نے محرم الحرام میں دہشتگردی کروانے کی منصوبہ بندی کرلی۔وزارت داخلہ کامراسلہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 10 اکتوبر 2016 18:03

”را“نے محرم الحرام میں دہشتگردی کروانے کی منصوبہ بندی کرلی۔وزارت ..

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10اکتوبر2016ء) :سندھ میں حساس اداروں نے محرم الحرام کے موقع پرسکیورٹی خدشات کا الرٹ جاری کردیاہے،دہشتگرد8تا10محرم کے دوران کاروائی کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کے مراسلہ کے مطابق حساس اداروں نے محرم الحرام کے موقع پر دہشتگردی کا الرٹ جاری کردیاہے،بھارتی خفیہ ایجنسی”را“نے دہشتگردی کروانے کیلئے ذمہ داری سونپ دی ہے۔دہشتگرد8تا10محرم تک دہشتگردی کی کاروائی کرسکتی ہے۔لاڑکانہ،سکھراوربے نظیر آبادحساس شہر قراردیے گئے ہیں۔حساس اداروں کی طرف سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :