کمشنر کراچی کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں یونین کونسل کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس

انسداد پولیو مہم کیلئے مانیٹرنگ نظام کو مزید مؤثر ٬ مربوط اور فول پروف کے ساتھ تمام حائل رکاوٹیں دور کی جائیں ٬ اعجاز احمد خان کی ہدایت

پیر 10 اکتوبر 2016 18:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2016ء) کمشنر کراچی اعجاز احمد خان کی زیرصدارت ڈپٹی کمشنرز کے ایک اجلاس میں انسداد پولیو مہم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں ہر یونین کونسل کی کار کر دگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ ان کوششوں کو منصوبہ بندی کے ساتھ مربوط طریقہ سے بہتر بنانے کے لیے مختلف اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ۔

تمام ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے ضلع میں واقع یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم کا رکر دگی کی تفصیلا ت سے آگاہ کیا۔ فیصلہ کیا گیا کہ ڈپٹی کمشنرز پولیو کے خاتمہ کی کوششوں کو موثر بنانے کے لیئے مانٹرنگ کے نظام کو مو ثر بنائیں گے ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رہ جانے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی٬ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ رہ جانے والے بچوں کی تعداد میں مسلسل کمی ہو رہی ہے ٬ان کوششوں کو مزید بہتر بنانے کے لئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا ۔

(جاری ہے)

کمشنر نے کہا کہ رہ جانے والے بچوں کو پو لیو کے قطرے پلانے کے لئے کار کر دگی بہتر بنانے کے لئے منصوبہ بندی کے ساتھ کام کریں مانٹرنگ کے نظام کو موثر بنائیں سب مل کر کام کریں٬ اجلاس میں رہ جانے والے بچوں کی کار کر دگی کو بہتر بنانے کے لئے مائیکرو پلان کا از سر نو جائزہ لیا گیا ۔ فیصلہ کیا گیاڈپٹی کمشنر ز اس بات کو یقینی بنائین گے کہ مائکرو پلان پر مکمل عملدر آمد ہو اور انسداد پولیو کی کوششوں کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور ہوں۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کراچی اسلم کھو سو اور کراچی پولیو ٹاسک فورس کے کو آرڈینٹر ڈاکٹر نصرت علی بھی مو جو د تھے۔

متعلقہ عنوان :