خواجہ اظہار الحسن نے کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ کی جانب سے فری واٹر ٹینکر سروس اسکیم کی منسوخی پر تحریک التواء سند ھ اسمبلی میں جمع کرادی

پیر 10 اکتوبر 2016 18:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2016ء) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ کی جانب سے فری واٹر ٹینکر سروس اسکیم کی منسوخی پر تحریک التواء سند ھ اسمبلی میں جمع کرادی ہے ۔

(جاری ہے)

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایوان کو بتایا جائے کہ اس واٹرٹینکر اسکیم پر سرکاری خزانے سے کتنا پیسہ خرچ کیا گیا ہے اور فری ٹینکر سروس کے عوام کو کیا ثمرات ملے ہیں اس پر بحث کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :