فوجی فرٹیلائزر کمپنی کی جانب سے آپریشنل ایکسیلینس پر سمپوزیم کا انعقاد

پاکستان میں فوڈ سیکورٹی ٬انڈسٹری کے درپیش چیلنجز کے حل کیلئے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہو گا٬چیف ایگزیکٹو لیفٹیننٹ جنرل(ر) شفقات احمد

پیر 10 اکتوبر 2016 18:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2016ء) فوجی فرٹیلائزر کمپنی(ایف ایف سی) کی جانب سے ہیڈ آفس راولپنڈی میں آپریشنل ایکسیلینس کے حوالے سے دو روزہ سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف قومی اور بین الاقوامی کمپنیوں کے پروفیشنلز نے شرکت کی۔اس ایونٹ کا بنیادی مقصد انڈسٹری سے جڑے افراد کو ایسا پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا جس کے ذریعے وہ فرٹیلائزرپلانٹس پر کام میں بہتری لانے کے حوالے سے اپنے تجربات اور نالج شیئر کر سکیں۔

(جاری ہے)

ایف ایف سی ٬ جانسن میتھے٬ مری پٹرولیم کمپنی٬ فاطمہ گروپ اور اینگرو فرٹیلائزرز کی جانب سے سپیکرز نے انڈسٹری سے متعلق مختلف موضوعات پر مکالے پیش کئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے چیف ایگزیکٹو اور منیجنگ ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل(ر) شفقات احمد (ہلال امتیاز ملٹری) نے انڈسٹری کے ملکر کام کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں فوڈ سیکورٹی اور انڈسٹری کے درپیش چیلنجز کے حل کے لئے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے کانفرنس میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور مزید ایسے ایونٹس کے انعقاد کا اعادہ کیا۔

متعلقہ عنوان :