ایف آئی اے نے نامکمل سفری دستاویز پر سعودی شہری کو اسلام آباد ایئر پورٹ سے ڈی پورٹ کر دیا

ویزے کے بغیر اسے اسلام آباد لانے والی غیر ملکی ایئر لائن کو بھی مجرمانہ غفلت پر 5لاکھ روپے جرمانہ

پیر 10 اکتوبر 2016 18:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2016ء) ایف آئی اے نے نامکمل سفری دستاویز پر سعودی شہری کو اسلام آباد ایئر پورٹ سے ڈی پورٹ کر دیا ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق اسلام آباد ایئر پورٹ پرویزے کے بغیر آنے والے سعودی شہری کو ایف آئی اے نے طیارے سے اتار کر ڈی پورٹ کر دیا ٬ْ غیر ملکی ایئر لائن کو اس غفلت پر 5لاکھ روپے جرمانہ بھی کر دیا گیا ۔

ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ سعودی شہری فارس احسن غیر ملکی ایئر لائن کے ذریعے اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچا تھا تاہم جب اس سے دستاویز چیک کئے گئے تو ویزا موجود نہیں تھا جس پر اسے واپس سعودی عرب ڈی پورٹ کر دیا گیا ٬ْ ویزے کے بغیر اسے اسلام آباد لانے والی غیر ملکی ایئر لائن کو بھی مجرمانہ غفلت پر 5لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :