کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کے ایم سی کو دفاتر خالی کرنے کے لئے میونسپل کمشنر بلدیہ عظمیٰ کراچی کو حتمی شیڈول دیا ہے٬ترجمان

پیر 10 اکتوبر 2016 18:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2016ء) کے ڈی اے کے ترجمان نے مختلف اخبارات میں سوک سینٹر سے کے ایم سی کے دفاتر کی منتقلی سے متعلق شائع ہونے والی خبروں کی وضاحت جاری کی ہے کہ کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کے ایم سی کو دفاتر خالی کرنے کے لئے میونسپل کمشنر بلدیہ عظمیٰ کراچی کو حتمی شیڈول دیا ہے۔ یہ شیڈول ان کی ڈی جی کے ڈی اے سے جمعہ 7 اکتوبر 2016ء کو ملاقات کے دوران دیا گیا۔

جس کے مطابق پہلے مرحلے میں پہلی ٬دوسری٬ پانچویں اور چھٹی منزل پر موجود کے ایم سی کے وہ دفاتر جو 2011 ء میں سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے خاتمہ کے بعد سوک سینٹر منتقل ہوئے اور ناظم سیکریٹریٹ کے دفاتر شامل ہیں۔ ان دفاتر میں سینئر ڈائریکٹر (ناظم سکرٹریٹ) ان کے ذیلی دفاتر متعلقہ دفاتر واقع پہلی منزل٬ ڈائریکٹر ( میڈیکل ) ٬ ڈائریکٹر وہیکل٬ ڈائریکٹر کچی آبادی٬ ڈائریکٹر اکوموڈیشن٬ ڈائریکٹر یوٹیلیٹی ٹیکس اور میڈیا مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے دفاتر واقع دوسری منزل اور سینئر ڈائریکٹراینٹی انکروچمنٹ اور ڈائریکٹر ویٹرنری کے دفاتر واقع پانچویں منزل اور چارجڈپارکنگ کے دفاتر واقع چھٹی منزل شامل ہیں 14 اکتوبر 2016تک خالی کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

دوسرے فیز میںگرائونڈ فلور انیکسی بلڈنگ میں سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز٬ سینئر ڈائریکٹر ایچ آر ایم٬ کے ایم سی یونین آفس اور دیگر دفاتر جبکہ تیسری منزل پرواقع ڈائریکٹر اسپورٹس اینڈ کلچرل ڈپارٹمنٹ چوتھی اور پانچویں منزل پر واقع انجینئرنگ کے دفاتر اور پانچو یں منزل پرانویسمنٹ پروموشن کے دفاتر خالی کرنے کی حتمی تاریخ 31 اکتوبر 2016 مقرر کی گئی ہے۔تیسرے فیز میں چھٹی منزل سے دسویں منزل تک کے ایم سی کے باقی مانندہ تمام دفاتر 15 نومبر 2016 تک خالی کرنے کو کہا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :