چینی صدر سرکاری دورے پر جمعرات کو بنگلہ دیش روانہ ہو نگے

صدرشی کا دورہ دونوں ملکوں کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہو گا٬ تعلقات کو نئی بلندی تک پہنچایا جائے گا چینی وزیر خارجہ کے معاون کھونگ شیوان یو کی بریفنگ

پیر 10 اکتوبر 2016 17:51

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اکتوبر2016ء) چین کے صدر شی جن پنگ جمعرات کوتین روزہ سرکاری دورے پر بنگلہ دیش روانہ ہو نگے ٬چینی صدر بنگلہ دیش کے صدر اور اسپیکر سے ملاقات کریں گے اور وزیر اعظم کے ساتھ بات چیت کریں گے٬صدرشی کا دورہ بنگلہ دیش دونوں ملکوں کے تعلقات کے لیے سنگ میل کی اہمیت رکھتا ہے٬ دونوں ملکوں کے تعلقات کو نئی بلندی تک پہنچایا جائے گا۔

(جاری ہے)

چائنہ ریڈیو انٹر نیشنل کے مطابقچین کے وزیر خارجہ کے معاون کھونگ شیوان یو نے کہا کہجمعرات کوتین روزہ سرکاری دورے پر بنگلہ دیش روانہ ہو نگے جہاں پر وہ بنگلہ دیش کے صدر اور اسپیکر سے ملاقات کریں گے اور وزیر اعظم کے ساتھ بات چیت بھی کریں گے انہوں نے کہا بنگلہ دیش چین کا روایتی دوستانہ پڑوسی ملک ہے۔دونوں ملکوں کے تعلقات بخوبی جاری ہیں۔

چین بنگلہ دیش کے ساتھ ون بیلٹ ون روڈ کی تعمیر کے تعاون کو فروغ دیتے ہوئے دونوں ملکوں کے عوام کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کرے گا۔ کھونگ شیوان یو نے کہا کہ چینی صدر کا یہ دورہ دونوں ملکوں کے تعلقات کے لیے سنگ میل کی اہمیت رکھتا ہے۔صدر شی کے اس دورئے سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو نئی بلندی تک پہنچایا جائے گااس دورہ کے بعد چینی صدرکمبوڈیا بھی جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :